لاہور (اپنے خبر نگار سے ) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں نئے تعلیمی سال کے لیے 39 شعبہ جات اور 83 ڈگری پروگرامز میں 6000 نئے داخلے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی نے اپنے آن لائن ایڈمشن سافٹ سسٹم کیذریعے پاکستان بھر سے کل 75000 درخواستیں وصول کیں۔ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 11 نومبر سے کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں داخلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نہ صرف ملک کو قابل گریجوایٹس ملیں گے ۔