کیف( ویب ڈیسک) یوکرائن میں آسمان پر اْڑتے سینکڑوں پرندوں کے جھنڈ نے ہلتے جلتے شکل تبدیل کرتے بادلوں کی طرح کے منظر کو تخلیق کردیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت سینکڑوں پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔آسمان پر اْڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے جیسے گرد وغبار کی طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں لیکن بار بار اپنا رْخ بدلتا اور کئی طرح کی تصویریں بنا کر لوگوں کو نئے امتحان میں ڈال دیتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔