اوڈیسا(نیٹ نیوز)یوکرائن کے جنوبی ساحلی علاقے اوڈیسا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرائن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ٹوکیو سٹار نامی ہوٹل میں یہ آگ گزشتہ نصف شب کے قریب لگی۔ آگ بجھانے والے عملے نے تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ سے قریب ایک ہزار مربع میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔