کیف (اے ایف پی) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 12 گھنٹے تک پریس کانفرنس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔زیلنسکی سابق کامیڈین ہیں اور وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے تھے ۔قبل ازیں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 7گھنٹے تک پریس کانفرنس کا ریکارڈ بنایا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے کئی گھنٹے تک سوال کئے اور صدر زیلنسکی جواب دیتے رہے ۔یوکرائنی صدر نے پریس کانفرنس میں امریکہ اور روس سے تعلقات، قومی اور عالمی معاملات پر گفتگو کی جبکہ بالخصوص صدر ٹرمپ کی کال کا تذکرہ بھی کیا جسکے باعث امریکی صدر کیخلاف مواخذے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔