سپیکرکا خطاببالی (این این آئی)عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی نے مسئلہ فلسطین اور یوکرینی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر دوہرے معیارات پر تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی انصاف کے حصول کے لیے تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد عالمی معیارات پر زور دیاہے ۔ انہوں نے کہا یوکرین بحران پر سب اکٹھے ہوگئے ،فلسطین کے حوالے سے دنیا کا دوہرا معیار ناقابل قبول ہے ، العسومی نے بالی انڈونیشیا میں بین الپارلیمانی یونین کی 144ویں اسمبلی سے پہلے اپنی تقریر میں کہا کہ روسی یوکرینی بحران کی موجودہ پیش رفت کی وجہ سے دنیا نے بغاوت کر دی ہے اور یقینا ہم کسی ملک پر چڑھائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حق میں نہیں ہیں۔ کسی بھی ملک کی خودمختاری کو پامال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن ہم اس بات پر زور دینا چاہیں گے کہ فلسطینی عوام وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی نفرت انگیز قبضے کا نشانہ بنتے رہے ۔