مکرمی !مسلمان قوم وہ قوم ہے۔ جس کا وجود روزاے اول سے موجود ہے۔ کیونکہ دنیا میں پہلے بھیجے جانے والے انسان حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ اسلام دشمن قوتیں دنیا سے مسلمانوں کو ختم کرنے کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں لگی ہوئی ہیں۔ اور آج ہم اس دنیا میں جہاں جہاں بھی دیکھے وہاں وہاں مسلمانوں کا خون بیدریغ بہایا جارہا ہے ۔چاہے ہم اپنی نظر دنیا میں کہیں بھی کسی بھی گوشی میں ڈالے ظلم وستم کا نشانہ صرف اور صرف مسلمانوں کو بنایا جارہا ہے۔ چاہے وہ کشمیر کے لوگوں پر ہونے والے مظالم ہوں یاشام، فلسطین پر ہونے والے حملے ہوں جہاں صرف نہتے مسلمانوں کا اس طرح سے خون بہایا جارہا ہے۔ حتہ کے ان نومولود بچوں تک کو بخشا نہیں جارہا۔ جنہوں نے ابھی تک دنیا کا پوری طرح سے دیدار تک نہ کیا۔ ان معصوموں کو تو شاید یہ بھی نہیں پتہ کہ ان پر کیا ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ جنہیں جمہوریت کا راگ الاپنے والی قوتیں دہشت گرد کہ کر مار رہی ہیں۔ آخر میں بس یہی مطالبہ کرونگی کے انسانیت کے ٹھیکیدار بنے والے ظالموں مسلمانوں کی قتل وغارت گری بند کرو۔ (وریشہ پرویز، کراچی)