ڈھاکہ (92نیوز رپورٹ)بنگلہ دیشی ڈارالحکومت ڈھاکہ میں کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردئیے گئے ۔پوسٹرز ڈھاکہ شہر کے تمام اہم اور نمایاں عوامی مقامات پر آویزاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے ۔پوسٹرز میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔