لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن پاکستا ن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنسمین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے گلبرگ آفس میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن چیمبر میں برسر اقتدار یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی کو یر غمال بنا رکھا ہے ،جنرل سیکرٹری سمیت فیڈریشن کے عملہ کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا، جبکہ پچھلے چار پانچ سالوں سے ہینڈ پک الیکشن کمیشن بھی یوبی جی کے ساھ ملوث ہے ، اپنے گروپ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو نامکمل ہوتے ہوئے بھی منظور کر لیا جاتا ہے اور بزنس مین پینل کے امیدواروں کے کاغذات کو غیر ضروری اعتراض لگائے جاتے ہیں ۔