لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں انتہائی اہم پیش رفت،ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی نگرانی اور بہتری کے لیے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مائیکرو ایلی مینیشن کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔صوبائی وزیر صحت کمیٹی کی سربراہ، سیکرٹری سپلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ، پروفیسر غیاث النبی طیب ، پروفیسر جاوید چودھری ، پروگرام مینجر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ، پروفیسر نصرت اللہ چودھری ، ڈپٹی کمنشر ننکانہ صاحب ، ڈاکٹر سلمان جاوید ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن، سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز، ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ، ڈاکٹر زاہد سرور ، عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ، وقار اسلم خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ، ڈائریکٹر ای پی آئی ، ڈاکٹر ایم آئی ایس ، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن نادرہ کا نمائندہ شامل ہو گا ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ کمیٹی مائیکرو کمیٹی ہیپاٹائٹس پروگرام کی کارکردگی کا ضلع کی سطح پر جائزہ لے گی۔ ہیپاٹائٹس سے غریب علاقے ذیادہ متاثر ہوتے ہیں، بیماری کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔