لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ’ٹیچر ایجوکیشن پرگرامز:ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومتی پالیسیاں ‘کے موضوع پر قومی سیمینار اور گول میز مباحثہ ب آج 11:30بجے ہوگا جس میں صوبائی حکومت کی اساتذہ تعیناتیوں سے متعلق پالیسی، ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کا مستقبل ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چار سالہ (آنرز)ڈگری پروگرام اور ٹیچر ایجوکیشن، کالجوں میں ایسو سی ایٹ ڈگری اوربی ایس پروگرامز زیر بحث آئیں گے ۔