کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ میرا نے نجی تعلیمی ادارے میں آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کتاب لکھ رہی ہوں جسے پڑھ کر آپ کو فلم انڈسٹری سے لگائو ہوجائے گا۔میری بہت خواہش ہے کہ کنگ خان کے ساتھ کام کروں۔انگلش میرا پسندیدہ مضمون ہے ، ٹیچر ہوتی تو انگلش پڑھاتی،انگلش کے علاوہ فارسی بھی بہت پسند ہے ،حکومت آرٹسٹوں اور ان کے ا ہل خانہ کو مفت میڈیکل سہولت فراہم کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے ،میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا،والدہ کی خواہش تھی میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔تعلیم کے شعبے کیلئے مستقبل میں کچھ پلان ہیں۔پاکستان میں اداکاری کے مضمون کیلئے اکیڈمی بھی ہونی چاہئے ۔حکومت کی سپورٹ ملے تو فلم انڈسٹری کا مستقبل اچھا ہوسکتا ہے ۔اداکاری کو عزت سے دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کامیاب ہوسکتی ہے ۔