لاہور ( این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ ملک بھر کے خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیے لئے ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے حکومت کو بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی ،چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے سے قبل تاجروں کی تنظیموں سے مشاورتی عمل مکمل کیا جائے تاکہ ان کی تجاویز کو بھی شامل کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔