مکرمی !حکومت نے آئندہ سال سے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ایک بہت ہی اچھا فیصلہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ آئندہ سال 2021ء میں پرائمری کلاسز کی سطح تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے گا۔اس کے بعد دومرحلوںمیں2022 ء سے مڈل اور اگلے سال 2023ء میں میٹرک کی سطح تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک جیسا تعلیمی نصاب رائج کردیا جائے گا۔ موجودہ تقاضوں کے مطابق جدید اورمعیاری تعلیم کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی منزلیں طے کرکے دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔امید ہے کہ اب جب موجودہ حکومت نے ملک کے تعلیمی نصاب کو یکساں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو اس پر عملدرآمد کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے بلکہ معمول سے ہٹ کر اس پر ترجیحی بنیادوں پر تیزرفتاری کیساتھ کام کرتے ہوئے اس سلسلے کو آگے بڑھاکر میٹرک کے علاوہ کالج اور یونیورسٹی سطح تک تعلیمی نظام یکساں بنایا جائے۔( چودھری عبدالقیوم سیالکوٹ)