ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم محرم 1440ھ سے 2صفر 1440ھ تک عمرے کے 4لاکھ21ہزار411 ویزے جاری کئے گئے ہیں، عمرہ زائرین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 13 ہزار169عمرہ وایزے جاری کئے ہیں، واضح رہے سعودی عرب میں ایک لاکھ41ہزار690 افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے عرض مقدس پہنچ چکے ہیں ۔