اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیکٹا خوش دل خان کو اصل محکمے میں واپس رپورٹ کرنے اوربار بار پٹیشنز دائر کرنے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنیکا حکم سنا دیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جاری حکم میں کہاگیا کہ خوش دل خان 1996 میں گریڈ 18 میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئے ، 2004 میں وفاقی حکومت میں ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا، تب سے ابتک مختلف وزارتوں اور محکموں میں ڈیپوٹیشن پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ،خوش دل خان کوڈیپوٹیشن کی مدت میں وقتا فوقتا توسیع ملتی رہی تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2012 اور 2016 میں اصل محکمے میں واپس بھجوانے کا حکم دیا جن پرعمل نہ ہوا،درخواست گزار نے واپسی کے بجائے سیکرٹریٹ گروپ میں مستقلی کیلئے عدالت سے رجوع کیاتاہم درخواست 50 ہزار جرمانے کیساتھ خارج کی جاتی ہے ۔