مکرمی !اللہ پاک کا بڑا فضل وکرم ہے کہ اس پاک ذات نے ہمیں آزاد وطن پاکستان سے نوازا۔آزادی اللہ پاک کی خاص رحمت ہے جن کو یہ آزادی میسر نہیں وہ قومیں زندگی کی بازی لگادیتی ہیں۔یہی آزادی 14اگست 1947 ء کو برصغیر کے مسلمانوں کوپاکستان کی صورت میں حاصل ہوئی۔آزاد پاکستان کی خاطر ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہاں تک کہ اپنے گھر بار،مال دولت ،جائیداد وغیرہ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے آزاد پاکستان حاصل کرنے میں اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگادیا۔آزادی کے وقت ہندو سکھ لوگوں نے مسلمانوں کا قتل وغارت کیا مسلمان عورتوں کے ساتھ برا سلوک کیا اس وقت یہ لمحات تھے ہر طرف خون ہی خون لاشوں کے ڈھیر نظر آرہے تھے نہ کھانے کے لیے اور نہ پینے کے لیے کوئی چیز میسر تھی۔کچھ لوگ آزادی کی خاطر بھوک و پیاس کی وجہ سے زندگی گنوا بیٹھے۔جہاں بھی پینے کا پانی تھا ان لوگوں نے اس میں زہر ملا دیا۔لوگ جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہوئے۔ہم پاکستانیوں کو چاہیے کہ آزادی کی قدر کریں اور ایک دوسرے سے اچھے طریقے سے پیش آئیں کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے ہمارے ملک کو بدنامی اٹھانا پڑے۔ہمیں آزاد وطن پاکستان کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ جب سے پاکستان آزاد ہوا اور اب تک بہت مشکلات سے دوچار ہوتا ہوا آرہا ہے شکر ہے اللہ کا کہ وطن پاکستان پر اللہ کی رحمت ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ پاک پیارے وطن پاکستان کو ترقی یافتہ بنائے اور کو نظر بد سے بچائے (آمین) (رانا محمد اقرار ،کچاکھوہ )