لاہور(جنرل رپورٹر ) کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی محدود کر دی ۔ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف صرف 6 گھنٹے ہی آئسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی دیں گے ۔ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ایک ہفتے کیلئے روسٹربنے گا ۔ آئسولیشن وارڈ میں ایک ہفتہ کام کرنے والے ملازمین اگلے دو ہفتے چھٹی کریں گے ۔ کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دیدی جس کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔