کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا شکار ہوگئی۔کے ایس ای100 انڈیکس 83.92 پوائنٹس کمی سے 46110.50 پوائنٹس ہوگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب 48 کروڑ38 لاکھ 49 ہزار108 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے مجموعی حجم 78 کھرب 75 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار138 روپے ہوگیا۔علاوہ ازیں انٹربینک میں ایک روپے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 174.70 اورقیمت فروخت 174.80 روپے پرجاپہنچی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 175 اورقیمت فروخت 175.50 روپے ہوگئی۔دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1860 ڈالرکا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا،آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 2 ہزارروپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزارروپے ہوگئی، 1715 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار310 روپے ہوگئی۔