اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) حج 2019 میں بدانتظامی پر وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ،دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں،ان مکاتب کے لئے شکایات کا اندراج کرلیا کارروائی ہوگی۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پر 2019کے حج بہترین انتظامات تھے ،منی میں جو شکایات موصول ہوئیں انکا فوری ازالہ کیا۔چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لئے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا،حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی،یک طرفہ ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا،امسال بہترین رہائشوں اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا۔روڈ ٹو مکہ متعارف کرایا اور5 ارب روپے حاجیوں کو واپس کئے ،72حجاج کو ایمبولینس میں حج کی سہولیات دی گئیں۔