لندن( اے ایف پی) جمعرات کو آئل ٹینکر پر حملے کے بعد تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد گزشتہ روز کم ہوگئی ہے ۔ لندن کے برنٹ نارتھ سی کروڈ آئل کے اگست کے سودے 10فیصد گر کر61.21ڈالر فی بیرل رہے ۔تاہم نیویارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیت کے جولائی کے سودے 25 سینٹ کم ہوکر52.03ڈالر فی بیرل پر آگئے ۔