ماسکو( نیٹ نیوز) روس کی ڈیلیا کابیلوفا کا اصل کام اگرچہ کیک پیسٹریاں وغیرہ بنانا ہے لیکن انہوں نے اپنے اسی ہنر کو ایک نئی جہت بھی دی ہے ، وہ ایسی خوبصورت اور میٹھی گڑیائیں بناتی ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتا ہے ، جبکہ ان کی تیاری میں وہی سب کچھ استعمال کرتی ہیں جو ایک عام کیک بنانے میں استعمال ہوتا ہے ۔ان تصاویر میں دکھائی دینے والی تمام گڑیائیں بظاہر پلاسٹک سے بنی محسوس ہورہی ہیں لیکن درحقیقت یہ کیک پیسٹری بنانے والے اجزاء سے تیار کی گئی ہیں۔