مکرمی ! امت مسلمہ سرد جنگ کے بعد امریکی اجارہ داری کا مزا چکھ چکی اب روس عالمی سیاست میں بڑی سرعت سے ابھر رہا ہے۔اور مسلم دینا کے قریب ہو رہا ہے ۔پاکستان ایران اور شام کے بعد روس کی امریکا کے مقابلے ایک اور کامیابی یہ ہے کہ روس سعودی عرب کو آہستہ آہستہ اپنے قریب لا رہا ہے تازہ صورت حال یہ ہے کہ سعودی حکومت نے روس کے ساتھ مشترکا طور پر خلائی تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی ہے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے فرمان پر حکومت نے روس کے ساتھ مل کر خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنس کے شعبے میں مل کر تحقیقات کرنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے سعودی عرب کی حکومت کے وزیر برائے توانائی، صنعت اور معدنیات نے گزشتہ روز روس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ روس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2017 سے خلائی مشن کا آغاز کر دیا ہے، متحدہ عرب امارات کے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت خلائی پروگرام کیلئے 2 خلا بازوں کے نام دیے گئے جن کو خلائی مشن پر مریخ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف امریکا بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کر چکا ہے۔ جبکہ موجودہ معاہدہ روس کا سعودی عرب کیساتھ ہونے سے امریکا کو ضرور تکلیف ہو گی، جس کی وجہ روس کے ایران کیساتھ بہتر تعلقات ہیں اور شاید کبھی روس، سعودی عرب اور ایران کو مذکرات کے لیے آمنے سامنے بیٹھا دیئے۔ روس اپنی کوشش میں لگا ہوا ہے اور امریکا اپنی کوشش میں تو جیت کس کی ہوتی ہے یہ فیصلہ مستقبل پر چھوڑتے ہیں۔ ( عبدالجبار خان دریشک )