لندن( نیٹ نیوز) ہڈی کے بال یا سادہ فریکچر اپنے وقت پر ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن پیچیدہ فریکچرکے بعد ہڈی کی بحالی میں مہینے لگ جاتے ہیں۔ اب کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں نے پروٹین اور سٹیم سیل پر مشتمل ایک پٹی بنائی ہے جو نہ صرف ہڈی کی افزائش کرتی ہے بلکہ مریض کو تیزی سے تندرست کرتی ہے ۔اس انقلابی طریقے سے ہڈیوں کے علاج کا ایک نیا دور شروع ہوسکے گا۔ نیچر مٹیریلز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک بایومٹیریل پر اسٹیم سیل اور ہڈی کے خلیات کا لیپ کیا گیا اور جب اسے ٹوٹی پھوٹٰی ہڈی پر لگایا گیا تو اس سے ہڈیاں تیزی سے ٹھیک ہونے لگیں۔