شجاع آباد، حافظ آباد،پشاور (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوز ) ملک بھر میں مختلف واقعات میں7افراد ڈوب گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا۔گزشتہ روز ایک خاندان شجاع آبادسے پکنکمنانے موضع سومن میں دریائے چناب کے کنارے آیا، جہاں نہانے کے دوران خاتون سمیت 3افراد ڈوب گئے تاہم مقامی افرادنے خاتون اورایک لڑکے کو بچالیا جبکہ ایک جواں سالہ لڑکاطلال ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔دوسرے واقعے میں سکھیکی کے قریب نہر جھنگ برانچ میں ظفراقبال اپنی بھینسوں کو نہر میں نہلا رہا تھا کہ اس دوران وہ بھینسوں کو نہر سے نکالنے کے لئے خود نہرمیں چلا گیا جہاں پانی زیادہ ہونے کے باعث وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔پیر کے روز باڑہ کے ایک نہر میں 3لڑکے ڈوب کر چل بسے ،جاں بحق ہونے والوں میں عبد الروف ، عبدالرحمان اور عبد الرازق شامل ہیں۔