جنوبی وزیرستان ،وانا(نمائندہ 92نیوز،92 نیوزرپورٹ)ضلع جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں چلغوزہ پر ناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے وانا بازار میں لوگوں کے سامنے چلغوزے سے بھری بوری کو آگ لگاکر جلادیا،بوری کی کل قیمت 5لاکھ 50ہزارروپے بتائی جاتی ہے ۔مقامی یونین کے صدر حاجی زرولی خان وزیر ودیگر نے مظاہرین نے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ 2016میں ایک تحریری معاہدہ میں فیصلہ کیا تھا کہ مقامی چلغوزہ پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں ہوگا جبکہ صرف پڑوسی ملک افغانستان سے آنے والے چلغوزے پر ٹیکس عائد ہوگا لیکن اب وانا ایگر ی پارک ٹھیکیدار،فنانس آفیسر اور ضلع ٹانک میں کسٹم حکام کی گٹھ جوڑ سے ناجائز ٹیکس وصولی کی جارہی ہے جوکہ غیر قانونی، غیر آئینی اور ناانصافی پرمبنی اقدام ہے جو ہمیں کسی صورت یہ ناجائز ٹیکس قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا اگر ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے اس مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا تو ہم ملک کے دیگر شہروں میں مظاہرے کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔