اسلام آباد ( پ ر) زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام زمین ایس مال اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ زمین ڈویلپمنٹس کا ملک میں پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے ۔زمین ایس مال تین بڑے تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔اس منصوبے میں عالی شان اپارٹمنٹس اور دو منزلہ پینٹ ہاوسز کے ساتھ ساتھ ہوٹل اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ سال کے اختتام سے قبل مزید منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ زمین ایس مال جدید ہوٹل، شاپنگ اور رہائش کا شاندار مجموعہ ہے ۔ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے ساتھ شراکت داری ایک تزویراتی قدم ہے جس سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ زمین ایس مال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان، ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ، زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی،سینئر ڈائریکٹر (نارتھ) حسن دانش، اور ڈائریکٹر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فہد عارف خواجہ سمیت دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔