کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کے عوام سے اظہارِ تشکر کیاہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا شوکت خانم ہسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔قوم کی سخاوت کبھی میرے لیے حیران کن نہیں رہی۔ انشااﷲ جلد رقم اکٹھی کر کے قرضے ادا کردیں گے ۔