اسلام آباد ، لاہور ،کراچی(صباح نیوز)ملک بھر میں نہم سے بارہو یں جماعت تک کے تعلیمی ادارے کھل گئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں نہم ،دہم ، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کیساتھ تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ۔حکومت کی جانب سے دیئے جانیوالے احکامات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر ایا گیا۔کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث حاضری نہ ہونے کے برابر دکھائی دی۔ سکول اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی لیکن سکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا ۔