اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام نے کٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنے کیلئے کوشش کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواب شاہ کاجلسہ عومی رابطہ مہم کا آغاز تھا، شکرگزارہوں جو گرمی کے باجوداتنی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے ، انشااﷲ آئندہ اسٹاپ پوٹھوہارپنجاب ہے ، حکومت کوجمہوریت،معیشت اورانسانی حقوق کو پامال کرنے نہیں دیں گے ۔ بلاول بھٹو کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا عوام نے کٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنے کیلئے کوشش کریں گے ، ملک کادورہ کرینگے اور نیازی کاجھوٹ بے نقاب کریں گے ، پیغام اسلام آبادتک پہنچائیں گے ،نہ کھپے نیاپاکستان نہ کھپے ۔