لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن پر وہ اپنے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین آج کل دارلحکومت اسلا م آباد میں موجود ہیں اور اپنی دوستوں کی شادیوں میں شرکت کرہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جو کہ انہوں نے اپنی ایک دوست کی مہندی کی تقریب میں بنوائی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ خوب جچ رہی ہے ۔ماورہ حسین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس ا? چکے ہیں جن میں ایک مداح کا کہنا ہے کہ ماورہ حسین اس دنیا میں سب سے خوبصورت لڑکی ہیں۔