اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی جگہ نئے جج کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو نامزد کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ کے جج کی خالی نشست پر جج مقرر کرنے کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر جج جسٹس امین الدین خان کا نام سپریم کورٹ میں بطورجج تقرری کیلئے زیر غور ہے ۔