کراچی(این این آئی)سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف ماہی گیروں کی کشتیوں پر بحری قذاقوں نے حملہ کردیا، لاکھوں روپے کی مچھلی اور جال کی لوٹ مار کے بعد ماہی گیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، متاثر ماہی گیروں کا کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے سامنے احتجاج کیا اور محکمہ ماہی گیری سندھ سے نقصان کے ازالے اور سمندری سیکورٹی فورسز سے سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران تحفظ کا مطالبہکردیا، ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں تین چھوٹی کشتیوں پر سوار 12 سے زائد ماہی گیر گذشتہ رات مچھلی کے شکار میں مصروف تھے اچانک سپیڈ بوٹ میں سوار 5 سے زائد بحری قذاقوں نے ماہی گیروں پر حملہ کر کے لوٹ مار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، دوران احتجاج ناخدا سعید احمد، احمد حسین اور یوسف نے بتایا اس سے قبل بھی ان کے ساتھ متعدد بار ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں۔