لاہور(عمران راج)دنیا کی مقبول ترین آن لائن سٹریمنگ سائٹ Netflix نے 10سے زیادہ پاکستانی فلموں کو اپنی سائٹ پر ریلیز کردیا جبکہ انٹرنیٹ پر موجود فلمی شائقین کیلئے مزید فلمیں بھی نشر کی جائے گی، شوبز حلقوں اور فلمی شائقین کا کہنا ہے کہ ان لائن سائٹ پر پاکستانی فلموں کو نشر کرنا خوش آئند ہے اس کی وجہ سے بہت سے فلم بین جو سینما گھروں میں اپنی پسندیدہ فلمیں نہ دیکھ سکے تھے وہ اپنے موبائل کے ذریعے فلم کو آن لائن دیکھ سکے گے جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی اپنے اداکاروں کے ساتھ فلمیں دیکھنے کا بھی موقع مل سکے گا ،مقبول پاکستانی ڈرامے اور فلمیں بھی دستیاب ہیں جن میں ڈرامہ سیریل ہمسفر،زندگی گلزار ہے ،صدقے تمہارے ،دام،قید تنہائی،داستان،میری ذات ذرہ بے نشان،کنکر،مورا پیا اور شہرذات شامل ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر نبیل قریشی نے اپنی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ آن لائن انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ ویب سائیٹ ’نیٹ فلیکس‘ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔