راجھستان( نیٹ نیوز) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مودی زندہ باد اور جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر 52 سالہمسلمان رکشہ ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقے میں دو کار سوار انتہا پسند ہندوؤں نے رکشہ ڈرائیور عبدالغفار کو روکا اور سگریٹ مانگی جس پر تلخ کلامی ہوئی تو کار سواروں نے بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی اور جے شری رام ، مودی زندہ باد کے نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔ انکار پر انتہا پسندوں نے مار مار کر انکے دانت بھی توڑ دیئے ، تشدد سے ایک آنکھ بھی سوج گئی ۔انتہا پسندوں نے عبدالغفار کا رکشہ اور نقدی چھیننے کے بعد انہیں جانے دیا۔ اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔