لاہور(جنرل رپورٹر، کرائم رپورٹر ) ڈاکو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے گودام سے لاکھوں کی ادویات لوٹ کر فرار ہوگئے ، لاہور میں مراکہ کے قریب گودام میں مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر 2 ٹرک دوا لوٹ کر فرار ہوئے ، ڈاکو کھانا تقسیم کرنے کے بہانے داخل ہوئے ، سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا، پولیس نے گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا، اے ایس پی رائے ونڈ سرکل نے تفتیش شروع کردی، ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق چوری کی گئی ادویات کے سٹاک کا ریکارڈ کا موازنہ کرکے تخمینہ جاری کیا جا سکے گا، چوری ادویات کے بیج نمبر بھی جاری کئے جائیں گے ، ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈاکٹر عاقب نذیر کی سربراہی اور ڈاکٹر اظہر جمال سلیمی، ڈاکٹر راؤ عالمگیر، ڈاکٹر شکیل احمد گوندل کی رکنیت میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔