لندن، استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ۔شاہ محمودقریشی برطانیہ کے وزیرخارجہ اورہوم سیکرٹری سے ملاقاتیں کریں گے ۔شاہ محمودقریشی کی برطانوی پارلیمنٹیرینزسے بھی ملاقاتیں طے ہیں،وزیرخارجہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیرخارجہ آج پاکستان اوربھارت کامیچ بھی دیکھیں گے ۔ قبل ازیں استنبول ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لندن میں میری برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ اور ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے ملاقات ہو گی۔برطانوی پارلیمنٹرینز اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔