کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستانیوں نے 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے ، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 67 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے ، بڑی تعداد میں درآمد کی وجہ کہ ملک شدید مالی مسائل کا شکار ہے ۔موبائل فون کی درآمد جولائی سے اپریل 2018-19 میں 14.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 73ارب 77 کروڑ کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے ۔ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمد کی ادائیگی میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے ، دس ماہ کے دوران ڈالر میں 7 فیصد کم ہوئی ہے ۔دس ماہ میں 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 67کروڑ85 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے ۔ماہرین کے مطابق حکومت نے بجٹ اور منی بجٹ میں موبائل فون پر اضافی سیلز ٹیکس، اِنکم ٹیکس ، کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے باوجود عائد کیا ہے ۔یار رہے فروری میں اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ 55 ارب مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ، گزشتہ7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 13.13 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال 7 ماہ میں 48.71 ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ رواں سال 7 ماہ میں 42 کروڑ 38 لاکھ ڈالر (60 ارب 22 کروڑ سے زائد)مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے ۔