نئی دہلی( نیٹ نیوز) ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لیے انسان تو مختلف سواریوں کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اب اژدھے بھی رکشہ میں سفر کرنے لگے ہیں۔جی ہاں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رکشے سے 5 فٹ لمبا اژدھا بر آمد ہوا ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ روڈ پر کھڑا تھا،رکشے کے مالک نے جیسے ہی اپنے رکشے میں اژدھے کو دیکھا تو اس نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو کال کرکے اطلاع کردی جنہوں نے ایک گھنٹے بعد اژدھے کو قابو کرلیا۔