لندن(ویب ڈیسک )کوئین میری یونیورسٹی برطانیہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کامیاب ڈائٹنگ کیلئے روزانہ کم کھانے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں صرف دو دن فاقہ کیا جائے جبکہ باقی پانچ دن معمول کے مطابق، صحت بخش غذائیں استعمال کی جائیں۔ڈائٹنگ کے اس طریقے کو (فائیو ٹو ڈائٹ) بھی کہا جاتا ہے جو کچھ سال پہلے ہی سامنے آیا ہے اور بہت مقبول ہورہا ہے ۔اس طریقے کے تحت ہفتے کے پانچ دنوں میں معمول کی غذاؤں سے مطلوبہ کیلوریز لی جاتی ہیں جبکہ باقی کے دو دنوں میں غذا بہت کم کردی جاتی ہے ۔ اسے میڈیکل سائنس کی زبان میں ’’فاقہ‘‘ (فاسٹنگ) کہا جاتا ہے ۔