دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کوڑے دان میں پھینکے گئے نومولود بچے لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کردیا، نومولود بچہ پاکستانی شخص اور فلپائنی خاتون کا تھا، دبئی کی عدالت میں پاکستانی شخص کی جانب نے اپنے نومولود بچے کی لاش کو چھپانے کے الزام میں کیس کی سماعت کی گئی۔ پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 35 سالہ خاتون کے اس شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے بعد میں ملزم نے اپنے 50 سالہ ہم وطن دوست کی مدد سے اس ناجائز بچے کو ضائع کرنے کا ارادہ دیا اور 38 سالہ شخص نے لاش کو کوڑے دان میں ڈال دیا۔ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق کیس میں گرفتار دونوں خواتین پر ویزا کی میعاد ختم ہونے کا الزام ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران بچے کی والدہ بے گناہ قرار پائی کیونکہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔ رواں سال جون میں بُردبئی کے علاقے میں پیش آیا تھا اور ملزمان کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔