لاہور(سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان میں ہر صورت میں جلسہ ہوگا ،اگر ہم ڈنڈے کھائیں گے تو ڈنڈیں ماریں گے بھی، جلسے کی حوالے سے اگلا اجلاس 7دسمبر کو لاہور میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسہ کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا، اہم فیصلے ، حکمت عملی طے کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں اجلاس میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق،رانا ثنائاللہ ،عظمیٰ بخاری،جمعیت علمائاسلام (ف) کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا امجدعلی خان ،مولاناسلیم قادری، پی پی سے چودھری منظور ،عزیز الرحمٰن چن،عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے امیر بہادر خان ہوتی نے شرکت کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا،جلسہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،جب تک فری اینڈ فیئر الیکشن اور عوامی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا معاملات بہتر طریقے سے آگے نہیں بڑھ سکتے ،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس جلسے میں اپنی طاقت سے بڑھ کر پرفارم کرینگی،حکومت کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی عوام کو فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت منتخب نہیں سلیکٹڈ ہے ،لائق نہیں نالائق حکومت ہے ، ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی ،لاہور جلسے میں بھی ہمارے ساتھ ڈنڈا بردار ہونگے تو کسی کو ہمت نہیں ہو گی کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرے ۔ چودھری منظورر نے کہا ہے کہ اس حکومت نے کسانوں ،ایک پروفیسر عمار جان کو گرفتار کرلیا۔تمام جماعتیں پوری تیاری کرر ہی ہیں ۔