اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا پاکستانی مافیا رشوت، دھمکیاں اور بلیک میلنگ کر رہا ہے ۔ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی جانے والی دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے 20 سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا۔بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کیساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے ۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے غربت سے متعلق حضرت علیؓ کاقول ٹوئٹرپر شیئرکردیا۔حضرت علیؓ نے فرمایاکہ ملک کی تباہی کی اصل وجہ غربت ہوتی ہے ،عوام حکام کے جائزاورناجائزدولت کمانے کی ہوس کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔