سینٹ لوشیا (سپورٹس ڈیسک) 15 سالہ بھارتی شفالی ورما نصف سنچری بنانیوالی نوجوان انڈین کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شفالی ورما نے 73 دوسرے میں 69 سکور بنائے اوراس کیساتھ ہی انہوں نے ٹنڈولکر کا 30 برس پرانا ریکارڈ توڑا ۔ٹنڈولکر نے 16 سال 214 دن میں فیصل آباد میں پہلی نصف سنچری بنائی تھی ۔