کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے استفسار کیا ہے کہ کیا آپ ذہنی توازن کھوبیٹھی ہیں؟ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی پوسٹ پر مریم نواز کے ردعمل پر وفاقی وزیر علی زیدی برس پڑے ۔ٹوئٹر پر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے جج صاحب کا حلف نامہ نہیں پڑھا؟ جنہیں آپ اور آپ کے کرپٹ خاندان نے خریدنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا احتساب عدالت کے جج نواز شریف کے خاندان سے ملتے رہے ۔علی زیدی نے کہا نواز شریف کے خلاف ثبوت کتنے زیادہ مضبوط ہوں گے کہ سمجھوتے پر راضی جج نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔