لاہور(نیٹ نیوز) 11 سالہ ننھے پاکستانی طیب بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے کے لیے اینٹی بیکٹیریل صابن کو انوکھے انداز میں تیار کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے ۔طیب کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ انسٹاگرام پر سوپٹیسٹک ( Soaptastic) کے نام سے اپنا چھوٹا سا آن لائن کام کر رہے ہیں۔طیب خود سے آرگینک صابن بناتے ہیں جس کے اندر وہ بچوں کی دلچسپی سمیٹنے کے لیے کوئی کھلونا ضرور ڈالتے ہیں تاکہ بچے صابن ضرور استعمال کریں۔ رپورٹ کے مطابق طیب کی والدہ صائمہ نے بتایا کہ بچوں کی جانب سے شروع میں سوپٹیسٹک سے ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد حصہ چیرٹی کو دیا جارہا تھا لیکن اب بچوں نے عہد کیا کہ جیسے ہی ان کا کاروبار پروان چڑھے گا وہ 90 فیصد آمدنی کار خیر میں دیں گے ۔