لاہور( شوبز ڈیسک) انٹرنیشنل پاکستانی فلم، ٹی وی و سوشل میڈیا ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی سامنے آگئیں۔ پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ کی تقریب 7 فروری 2020 میں دبئی کے معروف ارینا میں ہوگی، جہاں پاکستانی ستارے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے دکھائیں گے ۔پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ کے پہلے شو کے لیے ’بہترین ٹی وی پلے ، بہترین ٹی وی لکھاری، بہترین ٹی وی اداکارہ، بہترین ٹی وی اداکار، سال کا بہترین گانا، بہترین ٹی وی ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک، بیسٹن کرٹک ایکٹر، بیسٹ کرٹک ایکٹریس، بہترین کامیڈی اداکار، لائف اچیومنٹ ایوارڈز (میل وفی میل)، بیسٹ فلم، بہترین مرکزی اداکارکی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے