لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر کاکہنا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اگر ٹوکیو اولمپکس اگلے سال شیڈول کے مطابق نہ ہوئے تو منسوخ کردئے جائیں گے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کے لئے ملتوی کئے گئے جس وجہ سے میزبان کوپہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کوسمجھتا ہوں،3 سے 5 ہزار لوگوں کوملازم نہیں رکھا جا سکتا، لہذا ہر سال کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار بھی نہیں رکھا جاسکتا اور گیمز کے انعقاد کے لیے کورونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کو بھی ذہن میں رکھنا ہے ۔وہ کورونا کی صورتحال پر مظر رکھے ہوئے ہیں اور بغور جائزہ لیں گے کہ 23 جولائی 2021 کو گیمز شروع ہوسکتے ہیں یا نہیں۔ اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مسلسل مطلع کرتے رہیں گے ۔