لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بیک وقت تین عہدوں کے خلاف دائر متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کھلاڑی کو کھیلانا یا نہ کھیلانا عدالت کا کام نہیں۔مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں۔ تینوں عہدہ ہے لیے مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں۔ عدالت مصباح الحق کو فوری کام سے روکے ۔