لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی پچوں پر پریکٹس دینے کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کو ٹی 20 ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آسٹریلوی پچوں پر بیٹسمین ایڈجیسٹ کرسکیں، کیونکہ دنیا کے زیادہ تر بیٹسمین آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا کیمپ پرتھ میں لگایا جائے گا۔