مکرمی !پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سر اُٹھانے لگا اگر حکومت نے مثبت اقدامات نہ اٹھائے تو آئندہ چند روز میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی دیہی علاقوں اور چکیوں کے مالکان نے یلغار کر کے آٹا خریدنا شروع کردیا فلور ملز کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔ فلور ملز ایسوی ایشن کو حکومت گندم کی سپلائی کم دے رہے ہیں ان حالات میں کوٹہ بڑھایا جائے فلور ملز کو جو گندم دی جارہی ہے وہ نیک نیتی اور محنت سے پسائی کررہے ہیں گندم کے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے زمیںداروں نے گندم چکی والوں کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے چکی مالکان آٹا 64روپے کلو فروخت کررہے چکی مالکان40 روپے میں آٹا خرید کر 64روپے میں فروخت کررہے ہیں جس کا حکومت کو سدباب کرنا چاہیے جب کہ صارفین اور دوکانداروں نے کہ آٹا ان کی ضرورت کے مطابق نہیں مل رہا آنے والے آٹے کے بحران کی وجہ سے بڑے دوکانداروں نے آٹا سٹاک کرنا شروع کردیا ہے جس سے عام آدمی پریشان ہوگیاہے۔ (پرنس عنایت علی خان،غلہ منڈی ساہیوال)